چین میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر دل دکھی ہے، پاکستانی سفیر

بیجنگ  : پاکستان کے 76ویں یوم آزادی کے موقع پر 14 اگست کو بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے میں پرچم کشائی کی  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے سفیر معین الحق نے چین میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر دلی دکھ کا اظہار کیا۔

چینی میڈیا کے مطابق پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا کہ ان نقصانات پر ہم متاثرہ خاندانوں اور چینی حکومت سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

سفیر معین الحق نے کہاکہ پاکستان میں جب میں بھی کوئی قدرتی آفت آئی ہے تو چین نے آگے بڑھ کر پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں ہم چینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور بحالی کے کاموں کے لیے  ہرممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

پاکستان کے سفیر معین الحق نے چین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی پر زور دیا کہ متاثر بہن بھائیوں کی مدد کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں۔

More Stories
صدر نے 696 شخصیات کو سول اعزازات سے نوازنے کی منظوری دے دی