کریک میرینا سکینڈل : ڈاکٹر شہزاد نسیم اور عمر شہزاد اشتہاری قرار

کراچی : کریک میرینا سکینڈل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل نے کریک میرینا ڈی ایچ اے فیز 8 کراچی کے مالکان کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

عدالت نے کریک میرینا کے مالکان کیخلاف انٹرول سے رابطہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

ایف آئی اے بینکنگ کمرشل سرکل نے پہلے مالکان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔ سپیشل بینکنگ کورٹ کراچی نے ڈاکٹر شہزاد نسیم اور اس کے بیٹے عمر شہزاد کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیئے تھے۔

ڈاکٹر شہزاد نسیم ملٹی نیشنل کمپنی کا چیئرمین ہے۔ڈاکٹر شہزاد نسیم پر اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ سائبر کرائم کی دفعات کے تحت متعدد مقامات درج ہیں۔

کریک میرینا کے متاثرین نے ایف آئی اے کے اقدامات کو سراہا ہے۔

More Stories
مولانا عبدالعزیز کیخلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج