سی پیک کی تعمیر کو نقصان پہنچانے کی کوئی بھی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی، تر جمان چینی وزارت خارجہ

بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا ہےکہ  پاکستان کی گوادر بندرگاہ پرایک منصوبے میں شامل چینی افراد کے قافلے کو سڑک کنارے نصب بم حملے اور فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا لیکن حملے میں  چینی شہریوں کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

چینی میڈیا کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین دہشتگردی کی اس کارروائی کی شدید مذمت کرتا ہے اور پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے  واقعے کی تحقیقات کر کے مجرمان  کو سخت سزا دے اور چینی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کرے۔

وانگ وین بن نے اس بات پر زور دیا کہ چین دہشتگردی کے خطرات کی مشترکہ روک تھام اور ان کا جواب دینے اور پاکستان میں چینی اہلکاروں، اداروں اور منصوبوں کی سلامتی کے موثر تحفظ کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ وانگ وین بن کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی اور  چین  پاک اقتصادی راہداری کی تعمیر کو نقصان پہنچانے کی کوئی بھی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔

More Stories
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے عدلیہ پر اثر انداز ہونے کا الزام مسترد کردیا