چیٹ جی پی ٹی کا میموری کنٹرول اب آپ کے ہاتھ میں ہوگا؟

میموری کنٹرول سسٹم کے ذریعے آپ اپنی مرضی سے چیٹ جی پی ٹی کو چیزیں یاد رکھنے اور بھلانے کی ہدایت کر سکیں گے۔

چیٹ جی پی ٹی یہ فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے کہ جس میں آپ چیٹ جی پی ٹی کو چیزوں کو بھولنے کے لیے کہہ سکیں گے یا پھر مستقبل کی بات چیت میں مخصوص چیزوں کو یاد رکھنے کا کہہ سکیں گے۔

ٹیکنالوجی نیوز ویب سائٹ ٹیک کرنچ کے مطابق ایک ٹیسٹ کے طور پراوپن اے آئی نے مفت اور معاوضہ صارفین کے ایک چھوٹے سے حصے کے لیے نئے میموری کنٹرولز کو رول آؤٹ کرنا شروع کر دیا ہے، تاکہ اس دوران با آسانی تبدیلیاں بھی کی جا سکیں۔

چیٹ جی پی ٹی دوران گفتگو جو چیزیں سیکھتا ہے اس کو محفوظ کر لیتا ہے، اور اسے مزید متعلقہ جوابات فراہم کرنے کی اجازت بھی دیتا ہے۔ جیسے ہی آپ چیٹ جی پی ٹی کے ساتھ چیٹ کرتے ہیں، آپ اسے کچھ خاص یاد رکھنے کے لیے کہہ سکتے ہیں۔ چیٹ جی پی ٹی کی میموری کو آپ جتنا زیادہ استعمال کریں گے اس میں اتنی ہی بہتری آئے گی۔ وقت کے ساتھ ساتھ آپ کو اس میں مزید بہتری نظر آنا شروع ہو جائے گی۔

اس نئے فیچر کے تحت اوپن اے آئی کئی طریقوں سے آپ کی مدد کرسکتا ہے، جن میں سب سے اہم یہ کہ میموری کاروباری تناظر میں کارآمد ہو سکتی ہے، جیسے کہ ٹون، آواز اور بلاگ پوسٹس اور زبانوں کے لیے فارمیٹنگ کی ترجیحات اور پروگرامنگ کے لیے فریم ورک کو یاد رکھنا۔ چیٹ جی پی ٹی آپ کی طرف سے دی گئی ہدایات کو من و عن یاد رکھے گا۔

اوپن اے آئی اور چیٹ جی پی ٹی کے ماڈلز سے چلنے والے حسب ضرورت چیٹ بوٹس، جی پی ٹی اسٹور کے ذریعے دستیاب ہیں۔ مثال کے طور پر، چیٹ جی پی ٹی خود بخود یاد رکھ سکتی ہے کہ آپ کون سی کتابیں پڑھ چکے ہیں اور آپ کو کون سی انواع سب سے زیادہ پسند ہیں۔

چیٹ جی پی ٹی میں میموری کی خصوصیت کو چیٹ جی پی ٹی سیٹنگز مینو سے کسی بھی وقت غیر فعال کیا جا سکتا ہے، اور جب یہ آف ہو جائے گا، تو چیٹ جی پی ٹی وہ  یادیں تخلیق یا استعمال نہیں کرے گا۔ اسی سیٹنگ کے ذریعے آپ مخصوص یادوں کو دیکھ اور حذف کر سکتے ہیں یا تمام یادیں صاف کر سکتے ہیں۔

اب کوئی تصور کرتا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی وقت کے ساتھ اپنی میموری میں بہت سی حساس ذاتی تفصیلات جمع کر سکتا ہے، خاص طور پر اس بات پر غور کرتے ہوئے کہ میموری کی خصوصیت کو بطور ڈیفالٹ آن کیا جاتا ہے تو اوپن اے آئی اس امکان کو تسلیم کرتا ہے اور یہ بھی کہتا ہے کہ وہ اپنے ماڈلز کو بہتر بنانے کے لیے میموری کو استعمال کرسکتا ہے، یہ فیچر خاص طور پر کاروباری افراد کے لیے بہت فائندہ مند ہے۔

مزید (پرائویسی) رازداری کے تحفظ کے تجربے کے لیے اوپن اے آئی اور چیٹ جی پی ٹی میں ایک نیا عارضی چیٹ فیچر متعارف کیا جا رہا ہے، جو ابتدائی طور پر مفت اور سبسکرپشن صارفین کے چھوٹے سب سیٹ تک محدود تھا۔ عارضی چیٹ کے ساتھ، آپ ایک خالی سلیٹ کے ساتھ مکالمہ کر سکتے ہیں، جو پچھلی بات چیت یا یادوں تک رسائی سے آگاہ نہیں ہوگا لیکن اگر وہ فعال ہیں تو حسب ضرورت ہدایات پر عمل کریں گے۔

جبکہ واضح رہے اوپن اے آئی کا کہنا ہے کہ وہ حفاظتی وجوہات کی بنا پر 30 دنوں تک عارضی چیٹ گفتگو کی ایک کاپی رکھ سکتا ہے۔

More Stories
چیئرمین پی ٹی آئی کا صاف شفاف انتخابات کرانے سے متعلق سپریم کورٹ سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ