کورس بدلنا مجبوری ہے، یوٹرن لینے کیلئے حوصلہ چاہئے ہوتا ہے، عمران خان

اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورس بدلنا مجبوری ہے، یوٹرن لینے کیلئے حوصلہ چاہئے ہوتا ہے۔پرویز خٹک کے بیان پر افسوس ہوا ۔ پرویز الہٰی اور شیخ رشید کے ڈٹے رہنے پر حیرت ہوئی۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ قوم ایک طرف کھڑی ہو گئی ہے، کورس بدلنا مجبوری ہے۔ یوٹرن لینے کے لئے حوصلہ چاہئیے ہوتا ہے، حکومت ختم ہوتے ہی حالات بہتر ہو جائیں گے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ محمود خان کے جانے پر شاک لگا، پرویز خٹک کو میں نے وزارت اعلی دی وزارت دفاع دی اور جانے کے بعد جس طرح کی گفتگو کی مجھے اس کی امید نہیں تھی۔ شیری مزاری کے جانے پر کوئی گلہ نہیں، عثمان بزدار کرپٹ نہیں اس کے خاندان پر دباؤ ڈالا گیا۔ پرویز الہٰی اور شیخ رشید کے ڈٹے رہنے پر حیرت ہوئی۔

عمران خان نے کہا کہ پوری قوم میرے ساتھ ہے پی ٹی آئی ہر صورت جیتے گی،جو لوگ چھوڑ کر گئے وہ سب واپس آنے کے لئے رابطہ کریں گے۔ آئندہ عام انتخابات میں وکیلوں کو ٹکٹ دوں گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ نگراں حکومت آنے کے بعد حالات بدل جائیں گے۔یہ خود بھی اس تشویش میں ہیں کہ ملک کی تباہی کر بیٹھے ہیں۔ آئی ایم ایف سمجھتا ہے شفاف انتخابات ہی سیاسی استحکام لا سکتے ہیں۔

More Stories
مصباح الحق کو کرکٹ کمیٹی کا سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ