سعودی ماڈل رومی القحطانی کی مس اینڈ مسز گلوبل ایشین مقابلہ حسن میں شرکت

سعودی عرب کی ماڈل رومی القحطانی نے ’مس اینڈ مسز گلوبل ایشین 2024‘ مقابلہ حسن کے دوسرے ایڈیشن میں شرکت کی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق ملائیشیا میں منعقد ہونے والے مس اینڈ مسز گلوبل ایشین مقابلہ حسن میں رومی القحطانی شرکت کرنے والی پہلی سعودی ماڈل ہیں۔

مسز گلوبل ایشین 2024 کا ٹائٹل فلپائن سے تعلق رکھنے والی ڈیان شین میگ ایبو نے اپنے نام کیا۔ گزشتہ برس کی فاتح بورین ماڈل کیمی ٹامس نے میگ ایبو کو تاج پیش کیا۔

سنگاپور کی جیسیکا لونگ کو مس گلوبل ایشین 2024 کا تاج پہنایا گیا۔ انہیں فلپائن کی مس گلوبل ایشین 2023 گلیام کنڈنگن نے تاج پہنایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 27 جنوری کو ختم ہونے والے مقابلے کے دوران رومی القحطانی اپنے 8 لاکھ 70ہزار انسٹاگرام فینز کو اس مقابلے سے متعلق مسلسل اپ ڈیٹ کرتی رہیں۔

More Stories
سیاسی مخالفین کے مقابلے میں نوازشریف کی معاشی کارکردگی بہتر قرار