کالا دھن کمانے والوں کے لیے بُری خبر، اسٹیٹ بینک کا نئے کرنسی نوٹ لانے کا فیصلہ

کراچی : گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے ملک میں کالا دھن کمانے کمانے والوں کو بُری خبر سنا دی ہے۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہاکہ اسٹیٹ بینک نے تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹ لانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق نئے نوٹوں کو بین الاقوامی سیکیورٹی فیچرز کے تحت چھاپا جائے گا۔ نئے نوٹوں کو رنگ، سیریل نمبرز، ڈیزائن اور ہائی سیکیورٹی فیچرز کےساتھ متعارف کرایا جائے گا۔

جمیل احمد نے کہاکہ تمام نئے نوٹوں کے ڈیزائن کا فریم ورک شروع ہوچکا ہے، امید ہے مارچ تک مکمل ہو گا۔
دوسری جانب اسٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق ملک بھر میں جعلی نوٹوں کی شکایات کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ حکومت پاکستان 5 ہزار کا کرنسی نوٹ ختم کر رہی ہے تاہم بعد میں اسٹیٹ بینک نے اس کی تردید کر دی تھی۔

More Stories
مناظرے والوں سے کراچی میں بارش کے بعد موازنہ ہو چکا ہے، شہباز شریف کا بلاول کو جواب