مصباح الحق کو کرکٹ کمیٹی کا سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان مصباح الحق کو کرکٹ کمیٹی کا سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف سے سابق کپتان مصباح الحق کی ملاقات ہوئی ہے جس میں مصباح الحق نے کرکٹ کمیٹی کا بطور سربراہ کام کرنے کیلئے رضا مندی ظاہر کی ہے۔

سابق کپتان مصباح الحق چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کے کرکٹ امور کے مشیر بھی ہوں گے۔ مصباح الحق کرکٹ کمیٹی میں دیگر سینئر کرکٹرز کے ساتھ پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لئے کام کریں گے۔

واضح رہے کہ مصباح الحق بلامعاوضہ یہ ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

More Stories
2019 میں مسلم لیگ ن جنرل باجوہ کو توسیع کا ووٹ بطور بلینک چیک دیا تھا، خواجہ آصف