کولمبو ٹیسٹ : پاکستان نے 2 وکٹوں پر 145 رنز بنالیے، عبداللہ شفیق اور شان مسعود کی نصف سنچریاں

کولمبو:آخری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں سری لنکا کی پوری ٹیم 166 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی جبکہ پاکستان نے کھیل کے اختتام تک دو وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنا لیے ہیں۔

پاکستان نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو 13 کے مجموعی اسکور پر قومی ٹیم کی پہلی وکٹ گر گئی۔ اوپنر امام الحق 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اوپنر عبداللہ شفیق اور شان مسعود دونوں نے نصف سنچریاں مکمل کیں، شان مسعود 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔پاکستان کو سری لنکا کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لئے مزید 21 رنز درکار ہیں۔ عبداللہ شفیق 74 اور بابر اعظم 8 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

قومی ٹیم کی جانب سے لیگ اسپنر ابرار احمد نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نسیم شاہ 3 اور شاہین شاہ آفریدی ایک وکٹ حاصل کر سکے۔

More Stories
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس، الیکشن کمیشن کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم