الیکشن کمیشن کا اسلام آباد پولیس کو عمران خان کو گرفتار کرنے کا حکم

اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین الیکشن کمیشن کے مقدمے میں عدم پیشی پر اسلام آباد پولیس کو کل عمران خان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے آئی جی اسلام آباد کو ناقابل ضمانت وارنٹ کی تعمیل کی ہدایت کی ہے۔ توہین الیکشن کمیشن کے مقدمے میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پیش نہیں ہوئے تھے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ان کی عدم پیشی پر وارنٹ جاری کیے۔

اس سے پہلے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین الیکشن کمیشن کے مقدمے میں عدم پیشی پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔

More Stories
محکمہ موسمیات کی 31جنوری سے 4فروری کے دوران بارشوں کی پیشگوئی