آسٹریلیا چوتھی دفعہ انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کا چیمپئن بن گیا

انڈر19 ورلڈکپ : آسٹریلیا بھارت کو فائنل میں شکست دے کر ورلڈ چیمپئن بن گیا

جنوبی افریقہ کے شہر بینونی کے ویلومور پارک کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 79 رنز سے شکست دے کر انڈر 19 ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔

انڈر 19 ورلڈکپ کے فائنل میچ میں آسٹریلوی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹننگ  کا فیصلہ کیا اور بھارت کو جیتنے کیلئے 254 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں بھارتی ٹیم 43.5 اوورز میں 174 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔

آسٹریلیا نے اننگز کا آغاز کیا تو ان کے اوپننگ بیٹر سیم کونسٹاس صفر رنز بنا کر آوٹ ہو گئے جس کے بعد دوسرے اوپننگ بیٹر ہیری ڈکسن اور کپتان ہیوج ویب جن نے انکی اننگز کو سہارا دیا۔

ہیری ڈکسن 42 جبکہ ہیوج ویب جن 48 رنز بنا کر پویلین لوٹے، دیگر کھلاڑیوں میں ہرجاس سنگھ 55 ، ریان ہکس 20، راف میکملن 02، چارلی اینڈرسن 13، رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔آسٹریلیا کی جانب سے اولیور پیک 40 اور ٹام سٹرایکر 8 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

بھارت کی جانب سے راج لمبانی نے 38 رنز دے کر 3، نمان تواری نے 63 رنز دے کر 2، سومی پانڈے نے 41 رنز دے  کر ایک اور مُشیر خان نے 46 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ ادھرش سنگھ 47، مُشیر خان 22 جبکہ موروگن ابھیشیک 42 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔بھارت کے 7 بیٹرز ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے، اوپنر ارشن کُلکرنی 3، کپتان اُدھے سہارنگ 8، سچن داس 9، پریانشو مولیا 9، اراولی اویناش صفر، راج لمبانی صفر جبکہ سومی پانڈے دو رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ماخلی بیئرڈ مین اور راف میک میلن نے 3،3 جبکہ کالم وٹلر نے2 اور چارلی اینڈرسن اور ٹام سٹریکر نے ایک ایک بیٹر کو پویلین کی راہ دکھائی۔آسٹریلیا نے مجموعی طور پر چوتھی مرتبہ انڈر 19 ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے1988، 2002 اور 2010 میں یہ ٹائٹل جیتا تھا

More Stories
پیپلزپارٹی نے سردار لطیف کھوسہ کی رکنیت ختم کر دی