چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کی ایران کرکٹ کے سربراہ سے ملاقات،کرکٹ کے فروغ کی درخواست

اسلام آباد : پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف سے کرکٹ ایران نے ملک میں کرکٹ کے فروغ اور کھلاڑیوں کی کوچنگ کے لیے پاکستان سے تعاون کی درخواست کی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف سے کرکٹ ایران کے چیئرمین حسین علی سلیمان کی ملاقات ہوئی ہے جس میں کرکٹ ایران نے ملک میں کرکٹ کے فروغ اور کھلاڑیوں کی کوچنگ کے لیے پاکستان سے تعاون کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ پاکستان ایران میں کرکٹ کی بہتری اور کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے مدد کرے ۔

چیئرمین پی سی بی ایم سی ذکاء اشرف نے کرکٹ ایران کے چئیرمین کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ پاکستان ایران میں کرکٹ کو فروغ دینے اور کھلاڑیوں کی صلاحتیں بہتر کرنے میں معاونت کرے گا۔

اس موقع پر کرکٹ ایران کے چیئرمین نے ذکاء اشرف کو پی سی بی کا سربراہ بننے پر بھی مبارکباد دی۔ذکاء اشرف نے کرکٹ ایران کے چئیرمین کا مبارکباد پر شکریہ ادا کیا ۔

More Stories
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو اپنی ہی پارٹی کے اندر سے بغاوت کا خطرہ، اسرائیلی میڈیا