حکمران تہذیب، اخلاقیات اور چادر اور چار دیواری کی تمام حدود پار کرچکے ہیں، زلفی بخاری

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے سابق معا خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ حکمران تہذیب، اخلاقیات اور چادر اور چار دیواری کی تمام حدود پار کرچکے ہیں،

زلفی بخاری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ حکومت پر قابض ظالم اور فسطائی ٹولے کی ایما پر پولیس بار بار میرے اور ہمارے 85 برس کے بزرگ تایا کے گھر آ کر ان سمیت گھر پر موجود بچوں اور خواتین کو ہراساں کر رہی ہے۔

سابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہمارے بھائی خاور بخاری کو پہلے ہی غیرقانونی طور پر جیل میں ڈال رکھا ہے۔ یہ جانتے ہوئے بھی کہ میں اور میرے بھائی یاور بخاری وہاں موجود نہیں ہیں، پولیس میرے تایا کو مسلسل دھمکا رہی ہے جو صرف بچوں اور خواتین کے ساتھ گھر پر موجود ہیں۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ جنگوں کے دوران بھی بزرگوں، عورتوں اور بچوں کا لحاظ رکھا جاتا ہے لیکن موجودہ حکمران تہذیب، اخلاقیات اور چادر اور چار دیواری کی تمام حدود پار کرچکے ہیں۔ ظلم و جبر کی یہ تاریک رات جلد ختم ہوگی لیکن تاریخ ان گھناؤنے کرداروں کو یاد ہمیشہ رکھے گی۔

More Stories
سپریم کورٹ : حلقہ بندیوں پر اعتراضات مسترد، عام انتخابات میں تاخیرکے دروازے بند