وزیراعظم شہباز شریف کا اگست 2023 میں ملک کا انتظام نگران حکومت کے حوالے کرنے کا اعلان

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے اگست 2023 میں ملک کا انتظام نگران حکومت کے حوالے کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی جمہوری تاریخ میں یہ اپنی نوعیت کی واحد منتخب مخلوط حکومت ہے جو مختصر ترین مدت کے لیے قائم ہوئی اور جس نے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے چیلنجز اور مشکلات کا سامنا کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے سوا سال پہلے مجھے بطور وزیراعظم جو ذمہ داری سونپی تھی ملک کی بھلائی، آپ کی خیر خواہی اور خدمت کی یہ مقدس امانت اگست 2023 کو ہم نگران حکومت کے سپرد کردیں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنے دورِ اقتدار میں پاکستان کے مفادات کی راہ میں بچھائی گئی بارودی سُرنگیں صاف کیں، معیشت، خارجہ تعلقاتئ توانائی اور امن و امان سمیت دیگر شعبوں میں بدترین بدانتظامی، کرپشنئ نالائقی اور سازشوں کی لگی آگ بھی بجھائی ہے۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جمہوری تاریخ میں یہ اپنی نوعیت کی واحد منتخب مخلوط حکومت ہے جو مختصر ترین مدت کے لیے قائم ہوئی اور جس نے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے چیلنجز اور مشکلات کا سامنا کیا۔ اس حکومت نے ایک سمت کا تعین کیا اور ثابت کیا کہ کم وقت میں سازشوں کے باوجود ملک و قوم کو بحرانوں سے نکالا جا سکتا ہے۔

More Stories
کیا تحریک انصاف نے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کے فیصلے سے یوٹرن لے لیا؟