سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان لاپتہ ہوگئے

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان لاپتہ ہوگئے، اہل خانہ کی جانب سے تھانہ کوہسار میں درخواست دیدی گئی۔

اہل خانہ نے تھانہ کوہسار کو دی گئی درخواست میں بتایا ہے کہ اعظم خان کل شام کو گھر سے نکلنے کے بعد واپس نہیں آئے، اعظم خان کا موبائل نمبر بھی بند ہے۔

درخواست اعظم خان کے بھتیجے کی طرف سے دی گئی ہے، تھانہ کوہسار پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اعظم سواتی کے لاپتہ ہونے پر اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ جو بھی میرے قریب رہا ہے اسے ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات کو لطیف کھوسہ کے گھر پر بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کی مذمت کرتا ہوں۔

More Stories
لون ایپ کیس میں ایف آئی اے کی کارروائی، متعلقہ کمپنی کا دفتر سیل