ڈربن ملاقات، ایک مثبت پیشرفت، ہم کرکٹ کو سیاست کے ساتھ نہیں جوڑتے

اسلام آباد : پاکستان کی ہمیشہ سے واضح پالیسی رہی ہے کہ ہم کرکٹ کو سیاست کے ساتھ نہیں جوڑتے۔

سینئر صحافی عباس شبیر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے مثبت انداز میں چیزیں لے کر چلنے کی کوشش کی ہے لیکن بھارتی بورڈ بی جے پی حکومت کے زیر اثر ہے اس لئے کھل کر بتا نہیں سکتے۔ کرکٹ تعلقات میں بہتری حکومتی تعلقات میں بہتری کے ساتھ جڑی ہے ابھی تو شروعات ہے اس سے پہلے تو بی سی سی آئی نجم سیٹھی صاحب کے ساتھ بات چیت کو تیار ہی نہیں تھا۔

صحافی عباس شبیر کا کہنا ہے کہ  ڈربن میں دونوں بورڈ کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات بھی ایک مثبت پیش رفت ہے۔ کچھ ساتھی اور سابق عہدیداران صرف اپنی سیاست اور مفادات کی خاطر اس وقت بھارتی میڈیا کی خبر کو بنیاد بنا کر پاکستان اس معاملے کو غلط رنگ دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ انڈین میڈیا کی خبروں کے حوالے دینے والے پاکستان کے مخلص نہیں۔

More Stories
دہشتگردی مشترکہ خطرہ:آرمی چیف کا 2 روزہ دورہ ایران اختتام پذیر