معیشت کی سب سے بڑی خبر ، آئی ایم ایف نے پاکستان کا 3 ارب ڈالر کا پراوگرام منظور کر لیا

اسلام آباد : معیشت کی سب سے بڑی خبر آگئی، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی منظوری دے دی ہے اور 1.2 ارب ڈالر فوری جاری کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس واشنگشن میں ہوا۔ جس میں  پاکستان کے لیے  3 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی منظوری دی گئی، جس کی مدت  9 ماہ  ہوگی۔

آئی ایم ایف کے اعلامیے کے مطابق تین ارب ڈالر قرض پروگرام سے بیرونی ادائیگیوں میں توازن لائے گا، تین ارب ڈالر قرض پروگرام کے تحت پاکستان کو اہداف پر عملدرآمد کرنا ہو گا۔ پاکستان کو بجٹ میں مقرر اہداف پر عملدرآمد کرنا ضروری ہے۔

آئی ایم ایف کے اعلامیے کے مطابق  پاکستان کو ایکسچینج ریٹ کو مارکیٹ بیسڈ کرنا ہو گا، پاکستان کو سخت مانیٹری پالیسی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ ادارہ جاتی اور توانائی شعبے کیلئے اصلاحات ناگزیر ہو چکی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق پہلی قسط 1.2 ارب ڈالر اور باقی رقم دو اقساط میں جاری کی جائے گی، باقی رقم پروگرام کی مدت کے دوران مرحلہ وار دی جائے گی، ایک ارب 80 کروڑ ڈالر کی بقیہ رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط ہوگی۔

More Stories
کریک میرینا سکینڈل : ڈاکٹر شہزاد نسیم اور عمر شہزاد اشتہاری قرار