زکاء اشرف کی کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین سے ملاقات، کرکٹ کے فروغ پر بات چیت

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کی میجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین زکاء اشرف کی آئی سی سی سالانہ اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ملاقاتیں جاری ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی میجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین زکاء اشرف کی کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین مائیک بئیرڈ سے ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں ممالک کے مابین کرکٹ کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے چئیرمین نے زکاء اشرف کو پی سی بی کا سربراہ بننے پر مبارکباد دی ہے۔

اس سے پہلے ذکاء اشرف اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ کی آئی سی سی کے سالانہ اجلاس کے سائیڈ لائنز پر ملاقات ہوئی ہے دونوں سربراہاں کے درمیان ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، کرکٹ ورلڈ کپ کے علاوہ دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ کرکٹ تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی

پاکستان اور بھارت کو کرکٹ پر مل بیٹھنا چاہئیے، ملاقات میں اتفاق کیا گیا ہے، ذکاء ء اشرف نے جے شاہ کو ایشیاء کپ میں پاکستان آنے کی دعوت دی جسے جے شاہ نے قبول کر لیا، ذکاء اشرف نے ورلڈکپ کے دوران دورہ بھارت کی دعوت قبول کر لی، ملاقات میں دونوں بورڈ عہدیداران کا کرکٹ روابط میں بہتری  لانے پر اتفاق کیا گیا۔

More Stories
الیکشن کمیشن : پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق درخواستگزاروں کے دلائل مکمل