ترک صدرطیب اردوان سویڈن کو نیٹو اتحاد میں شامل کرنے پر آمادہ ہوگئے، سیکریٹری جنرل نیٹو

ترکی : نیٹو اتحاد کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ ترک صدر سویڈن کی نیٹو میں شمولیت پر آمادگی کا اظہار کر لیا ہے۔ انہوں نے سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کے معاملے کو اسمبلی میں بھیجنے اور توثیق کو یقینی بنانے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
سیکرٹری جنرل نیٹو نے ترکیہ کی رضامندی کو تاریخی دن قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ اعلان صدر طیب اردون اور سویڈش وزیراعظم اولف کرسٹرسن کے درمیان لتھوانیا میں نیٹو سربراہی کانفرنس شروع ہونے سے قبل ہونے والی ملاقات کے بعد کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سویڈن، امریکا اور جرمنی نے ترک صدر کی آمادگی کا خیر مقدم کیا ہے، امریکا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ترک صدر کی جانب سے سویڈن کو نیٹو اتحاد میں شامل کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، لیکن ترکیہ کو اس معاملے کو یورپی یونین میں شمولیت سے جوڑنا نہیں چاہیے۔ ترکی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں اور ترکیہ کی یورپی یونین میں شامل ہونے کی حمایت بھی کرتے ہیں۔
ترکیہ نے متعدد بار سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی مخلافت کی ہے جس کی وجہ سے یہ معاملہ ایک سال سے رکا ہوا تھا، تاہم ترکیہ کو سویڈن کے کرد عسکریت پسند تنظیموں کے ساتھ روابط اور نرمی برتنے پر اعتراض تھا۔
گزشتہ ماہ اسٹاک ہولم میں قرآن پاک نذر آتش کرنے کے واقعے کے بعد ترکی نے ایک بار پھر سویڈن کی نیٹو میں شمولیت سے متعلق بات چیت معطل کردی تھی۔
ترک صدر متعدد بار یہ بیان بھی دے چکے ہیں کہ ترکیہ کی یورپی یونین میں شمولیت کی منظوری کے بعد ہی وہ نیٹو میں سویڈن کی رکنیت کی منظوری دے سکتے ہیں۔

More Stories
معیشت کی سب سے بڑی خبر ، آئی ایم ایف نے پاکستان کا 3 ارب ڈالر کا پراوگرام منظور کر لیا