اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دوست ملک سعودی عرب نے سٹیٹ بینک میں دو ارب ڈالر ڈیپازٹ کروا دیئے ہیں۔ یہ 2 ارب ڈالر جلد اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں شامل ہو جائیں گے اور آنے والے دنوں میں مزید اچھی پیش رفت ہوگی۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت پہلے سے بہت بہتر ہے اور اب جلد مزید استحکام پیدا ہو گا۔ حکومت اور پاکستان کی عوام سعودی لیڈر شپ خاص طور پر شاہ سلمان اور کراؤن پرنس محمد بن سلمان کے شکر گزار ہیں کہ وہ ہر موقع پر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں اور ہمیشہ سچے دوست اور بھائی ہونے کا ثبوت پیش کرتے ہیں۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم مننیر کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ نے معیشت کی بہتری کے لیے سر توڑ کوششیں کی ہیں اور انکی کاوشوں سے پاکستان کا سفر ترقی کی طرف رواں دواں ہے۔
State Bank of Pakistan (SBP) has received deposit of $2 billion from the Kingdom of Saudi Arabia. This inflow has increased the forex reserves held by SBP and will accordingly be reflected in the forex reserves for the week ending 14July2023.
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) July 11, 2023
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت اب مستحکم ہو رہی ہے آنے والے وقت میں معیشت مزید مستحکم ہوگی، آنے والے دنوں میں مزید اچھی ڈویلپمنٹ ہو گی اور مستقبل میں معاشی معاملات مزید بہتری کی جانب جائیں گے۔