وزیراعظم کا بل گیٹس سے رابطہ، صحت عامہ، سیکٹر پروگرامز سے متعلق بات چیت

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، وزیراعظم شہبازشریف  نے کہا پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، بل گیٹس نے وزیراعظم کی پولیو کے خاتمے کے لیےکوششوں کی تعریف کی۔

وزیراعظم شہبازشریف کی بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاﺅنڈیشن کے شریک چئیرمین بل گیٹس سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے جس میں صحت عامہ اور سیکٹر پروگرامز سے متعلق بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم نے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاﺅنڈیشن کی پاکستان میں خدمات کو سراہا۔ وزیراعظم اور بل گیٹ نے غذایت کی کمی ، سٹنٹڈ گروتھ، بیماریوں سے بچاﺅ کی لازمی خدمات کی فراہمی پر بات ہوئی۔وزیراعظم اور بل گیٹس نے قریبی تعاون اور اشتراک عمل سے کام جاری رکھنے پراتفاق کیا۔

اس موقع پر بل گیٹس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ، مہلک بیماریوں سے بچوں کوبچانا، غذایت کی کمی کے مسائل پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وسائل میں سب کی شمولیت کے لئے موجودہ حکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے،بل اینڈ ملینڈا گیٹس فائڈیشن کے ساتھ مل کر جاری تعاون کو مزید بہتر اور نتیجہ خیز بنانا چاہتے ہیں۔

بل گیٹس نے وزیراعظم شہبازشریف کی لیڈرشپ اور پولیو کے خاتمے کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیو وائرس سے بچوں کو معذور ہونے سے بچانے کے لئے پاکستان کی بھرپور مدد جاری رکھیں گے۔

More Stories
آئی ٹی منصوبوں کا اجرا،وزیراعظم اورآرمی چیف کی تقریب میں شرکت