اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی، ضلعی انتظامیہ

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کر دی،عمل درآمد کیلئے انتظامیہ متحرک ہو گئی۔ خلاف ورزی پر دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق اسلام آباد میں جلسے جلوسوں پر پابندی عائد ہے،اسلام آباد میں کسی بھی قسم کے جلسے جلوسوں پر مکمل پابندی ہوگی۔

ضلعی انتظامیہ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بعض طبقات جلوسوں سمیت غیر قانونی مجالس منعقد کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، جو عوامی مقامات اور امن کو خراب کر سکتے ہیں،امن و امان اور سکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے غیر قانونی سرگرمیوں پر قابو پانا ضروری ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر اقتدار میں پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے پر مکمل طور پر پابندی عائد ہے،خلاف ورزی پر دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

More Stories
پشاور ہائیکورٹ کا تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کی رہائی کا حکم