ملک میں شدید دھند کی وجہ سے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی پروازیں متاثر

اسلام آباد : پاکستان کے میدانی علاقوں میں پڑنے والی شدید دھند کی وجہ سے پی ائی اے کی متعدد پروازیں متاثر ہو رہی ہیں۔

پی آئی اے کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لاہور، ملتان اور سیالکوٹ سے آپریٹ ہونے والی پروازیں دھند کی وجہ سے متاثر ہو رہی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کم حد نگاہ اور دھند میں شدت کے باعث فضائی آپریشن میں دشواری کا سامنا ہے، اور پروازوں میں تاخیر کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام مسافروں سے گزارش ہے کہ ایئرپورٹ کیلئے نکلنے سے قبل اپنی پرواز کے بارے میں معلومات پی آئی اے کال سینٹر سے حاصل کریں۔

More Stories
سیاسی جماعتیں قرضوں سے نکلنے کا منشور دیں، نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی