پیوٹن نے امریکہ کو روسی جاسوس بھرتی کرنے کا نادر موقع فراہم کیا:سی آئی اے ڈائریکٹر

امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے ڈائریکٹر ولیم برنس نے کہا ہےکہ پیوٹن نے امریکا کو روسی جاسوس بھرتی کرنے کا نادر موقع فراہم کیا، یہ موقع ضائع نہیں کریں گے۔

سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنس نے  اپنے ایک بیان میں کہا کہ روس میں ویگنر ملیشیا کی بغاوت نے یوکرین میں روس کی کمزوریوں کو واضح کردیا ہے، یوکرین جنگ میں روس کے اندر اختلافات موجود ہیں۔
سی آئی اے کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ پیوٹن کی جنگ کا منفی اثر روسی معاشرے اور حکومت میں نظر آرہا ہے، اس صورت حال نے سی آئی اے کو روسی جاسوس بھرتی کرنے کا سنہرا موقع فراہم کیا ہے، اس موقع کو ہاتھ سے جانے نہیں دیں گے۔

More Stories
عمران خان نے وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا کے لیے علی امین گنڈاپور کو نامزد کر دیا