پاکستان نے آئی ایم ایف کو لیٹرآف انٹینٹ بھجوا دیا

پاکستان نے آئی ایم ایف کو لیٹر آف انٹینٹ (اظہار آمادگی کا خط) کی کاپی بھجوادی۔جس کے بعد آئندہ 3 سے 4 روز میں ایک ارب ڈالر کی قسط موصول ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق لیٹر آف انٹینٹ کی کاپی وزیرخزانہ، گورنراسٹیٹ بینک کے دستخطوں سےبھجوائی گئی ہے، آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ پاکستان اپنے غیرملکی زرمبادلہ ذخائربڑھائے گا اور سرکاری اداروں میں اصلاحات کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو یہ یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے کہ پاکستان 9 ماہ کے دوران کوئی نئی ٹیکس ایمنسٹی نہیں دے گا اور قرض دینے والے اداروں کی یقین دہانیوں پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی گئی کہ تجارت پرپابندیاں بھی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے۔آئی ایم ایف بورڈاجلاس میں پاکستان کے لیٹر آف انٹینٹ قرض درخواست پرغورکرےگا اور بورڈ سے منظوری کے بعد پاکستان کو ایک ارب ڈالرکی قسط 3 سے 4 روز میں مل جائے گی۔

More Stories
توشہ خانہ کیس : عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا