ایل پی جی گیس کی قیمت میں 19 روپے 45 پیسے فی کلو کمی

ایل پی جی گیس کی قیمت میں انیس روپے پینتالیس پیسے تک سستی کردی گئی، ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سیلنڈر دو سو انتیس روپے چون پیسے سستا ملے گا۔

اوگرا نے جولائی کے مہینے کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق ایل پی جی گیس فی کلو انیس روپے پینتالیس پیسے تک سستی کردی گئی ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلوسیلنڈر دوسو انتیس روپے چون پیسے سستا کیا گیا ہے جس کے بعد گھریلو سیلنڈرکی نئی قیمت دو ہزار بانوے روپے تیرہ پیسے مقررکی گئی ہے۔ جون میں گھریلو سلنڈر کی قیمت دو ہزار تیس سو اکیس روپے سڑسٹھ پیسے تھی۔

ایل پی جی گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

More Stories
عمران خان کیخلاف پنجاب میں تمام مقدمات میں کارروائی روکنے کیلئے لاہور ہاٸیکورٹ میں درخواست دائر