افواج پاکستان اور عوام ایک ہیں ، اس جذبے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا ، آرمی چیف

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ افواج پاکستان اور عوام ایک ہیں ، اس جذبے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔ پاک فوج ملکی سلامتی اور ترقی میں کوئی کسرنہیں چھوڑے گی۔

پاک فوج کی جانب سے  سال نو کے موقع پر مبارکباد کا پیغام جاری کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 2023ایک مشکل سال تھا جو ختم ہو گیا، سال 2024 پاکستان کیلئے اندرونی اور بیرونی دونوں لحاظ سے اہم ہے۔پاکستان کی مسلح افواج اور قابل فخر عوام کو نیا سال مبارک ہو،افواج مادر وطن کی خدمت کے جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان ان گنت نعمتوں اور مواقع سے بھرپور ملک ہے،قوم بانی پاکستان کے خوابوں اور توقعات کے مطابق عروج حاصل کرے گی۔

وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کیساتھ کھڑے ہیں ،آنے والی نسلوں کا روشن مستقبل ہمارا منتظر ہے۔

آنے والا سال فلسطینیوں اور کشمیریوں کیلئے غاصبوں سے نجات کا سال ہو۔

More Stories
36 گھنٹوں میں انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا گیا، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ