آسٹریلیا کا ایشز سیریز میں فاتحانہ آغاز، 0-1 کی برتری حاصل

ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو دو وکٹوں سے شکست دے دی۔

برمنگھم میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے آخری روز 281 رنز کے تعاقب میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز اور نیتھن لیون نے نویں وکٹ کی شراکت پر 55 رنز کی ناقابل شکست اپنی ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری دلا دی۔

برمنگھم ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز آسٹریلیا نے 107 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ کے ساتھ دوسری اننگز کا دوبارہ آغاز کیا لیکن پانچویں روز کا پہلا سیشن بارش کے باعث ممکن نہ ہو سکا۔

کھیل دوبارہ شروع ہوا تو آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ نے ایک اینڈ پر وکٹ کو سنبھالے رکھا لیکن دوسرے اینڈ سے آسٹریلیا کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا، بولینڈ 20، ٹریوس ہیڈ 16 اور کیمرون گرین 28 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔

عثمان خواجہ 65 اور ایلکس کیری 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ، آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نیتھن لیون کے ساتھ مل کر نویں وکٹ کی شراکت میں 55 رنز جوڑ کر اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرایا، پیٹ کمنز نے 44 جبکہ لیون نے 16 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔

انگلینڈ کی جانب سے سٹورٹ براڈ نے 3، اولی روبنسن نے 2 جبکہ معین علی، جو روٹ اور سٹوکس نے ایک، ایک کھلاڑی آوٹ کیا۔ فاتح ٹیم کے کھلاڑی عثمان خواجہ بہترین کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

آسٹریلیا کو پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل ایشز سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

More Stories
الیکشن 2024 کے لیے جمع ہونے والے تقریباً 26 ہزار کاغذاتِ نامزدگی میں سے 22 ہزار 711 منظور