شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، پاک فوج کے 2 جوان شہید

راولپنڈی : آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں دیسی ساختہ باردوی سرنگ کے دھماکے میں دو فوجی جوان شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ شہید ہونے والوں میں سپاہی گل رؤف اور سپاہی عابد اللہ شامل ہیں، علاقے میں موجود دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔29 سالہ سپاہی گل رؤف کا تعلق ضلع لکی مروت سے ہے جبکہ 23 سالہ سپاہی عابد اللہ ضلع کرک کا رہائشی ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

More Stories
نواز شریف کنگ میکر بنیں، شہباز شریف اور مریم کو موقع دیں، خورشید شاہ کا مشورہ