سابق وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان اسلام آباد سے گرفتار

راولپنڈی پولیس نے سابق وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق غلام سرور کے ساتھ ان کے بیٹے اور بھتیجے کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ غلام سرور خان اسلام آباد میں ایک دوست کے گھر میں پناہ لیے ہوئے تھے۔غلام سرور اوران کے بیٹے اور بھتیجے پرٹیکسلا میں نو مئی کے واقعات میں ملوث تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ غلام سرور خان کے خلاف ٹیکسلا، اسلام آباد اور راولپنڈی میں مقدمات درج ہیں۔

غلام سرور خان کے بیٹے منصورحیات خان سابق ایم این اے رہے ہیں۔

More Stories
سائفر کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو دس دس سال قید کی سزا