ویسٹ انڈیز نے 27 سال بعد آسٹریلیا کو اس کی سرزمین پر شکست دے دی

برسبین : دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو اس کی سرزمین پر 27 سال بعد شکست دے کر تاریخی جیت اپنے نام کرلی، ویسٹ انڈیز نے کھیل کے چوتھے روز ہی آسٹریلیا کو 8 رنز سے شکست دے دی۔

ویسٹ انڈیز کے شمر جوزف نے آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن اپ کو اڑا دیا، 7 وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کو 8 رنز سے دلکش جیت دلائی۔ آسٹریلیا نے فتح کے لیے 216 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے 2 کھلاڑی آؤٹ پر 113 رنز بنائے لیکن شمر جوزف نے اپنے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آخری 8 میں سے 7 وکٹیں حاصل کیں۔

اسٹیو اسمتھ 91 پر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ٹریوس ہیڈ دونوں اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوئے اور گولڈن ڈک کے مستحق رہے۔ شمر جوزف نے جوش ہیزل ووڈ کو کلین بولڈ کرکے ساتویں وکٹ کے ساتھ اننگز کا خاتمہ کیا۔ شمر جوزف نے زخمی انگوٹھے کے ساتھ دوسری اننگز میں 68 رنز دے کر 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیٹ کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 311 رنز بنائے، جواب میں آسٹریلیا اپنی پہلی اننگ میں 289 رنز ہی بنا سکی، دوسری اننگ میں ویسٹ انڈیز نے 193 رنز کا اضافہ کیا جبکہ آسٹریلیا نے 207 رنز بنائے اور 8 رنز کی دوری پر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔

واضح رہے کہ دو میچز کی ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر رہی، اب 3 ون ڈے میچز کی سیریز 2 فروری سے میلبرن میں شروع ہوگی۔ ویسٹ انڈیز نے 1997 کے بعد آسٹریلیا کو اس کی سرزمین پر شکست دی۔

More Stories
2 ہزار سی سی سے زائد گاڑی کی رجسٹریشن پر ایکسائز ڈیوٹی عائد