نیب نے عمران خان اور بشری بی بی کو 26 جون کو طلب کر لیا

قومی احتساب بیورو نیب نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 26 جون کو طلب کر لیا ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو توشہ خانہ تحائف کیس میں 26 جون کو دوبارہ تفتیش کیلئے طلب کیا گیا ہے جبکہ ان کی اہلیہ کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں طلب کیا گیا ہے۔ عمران خان کو گذشتہ روز عدم پیشی پر دوبارہ نوٹس جاری ہوا ہے۔

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کو نوٹس ارسال کر دیئے گئے ہیں۔ ابھی تک بشری بی بی ایک مرتبہ بھی نیب کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئیں۔

سابق معاون خصوصی زلفی بخاری اور بیرسٹر شہزاد اکبر نے القادر ٹرسٹ کیس میں نیب کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کرلی ہے۔ دونوں وزرا نے کہا ہے کہ وہ اس وقت بیرون ملک ہیں۔ شہزاد اکبر نے ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے کی ایک بار پھر پیشکش کی ہے۔

سابق وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے نیب کو تحریری جواب میں کہا ہے کہ وہ کاروباری مصروفیات کے باعث بیرون ملک مقیم ہوں۔ زلفی بخاری نے اپنی واپسی تک انکوائری ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے۔ انھوں نے نیب سے کہا ہے انھیں نیب کی انکوائری رپورٹ بھی فراہم کی جائے۔ نیب قانون کے تحت انکوائری رپورٹ فراہم کرنا لازمی ہے۔

More Stories
سائفرکوسیاسی مقاصد کےلئے استعمال کرنے پرسزا 14 سال، وزیرقانون