نیوزی لینڈ کو 42 رنز سے شکست، پاکستان وائٹ واش سے بچ گیا

نیوزی لینڈ میں پاکستان کی ٹیم وائٹ واش سے بچ گئی۔ پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے دی۔ کرائسٹ چرچ کے پانچویں میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز نیوزی لینڈ نے 4 ایک سے اپنے نام کرلی۔

قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ نے ایک بار پھر مداحوں کو مایوس کیا اور قومی 8 وکٹوں کے نقصان پر 20 اوورز میں صرف 134 رنز بنا سکی۔ پاکستانی اوپنر حسیب اللہ اپنے ڈیبیو میچ میں پہلے ہی اوور میں بغیر کوئی رن بنائے ٹم ساؤتھی کی گیند پر گلین فلپس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔

محمد رضوان سب سے زیادہ اسکور کرنے والے بلے باز رہے جنہوں نے 38 گیندوں پر 38 رنز اسکور کیے۔ فخر زمان 33، صاحبزادہ فرحان 19 اور بابر اعظم صرف 13 رنز بنا سکے، تمام بلے باز نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کے ہاتھوں میں کیچ آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی اور میٹ ہنری نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، اس کےعلاوہ لوکی فرگوسن اور ایش سودھی بھی 2،2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

135 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن بھی لڑکھڑا گئی، نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 12 رنز پر گری جب ریچن رویندرا آؤٹ ہوئے، وہ صرف ایک رن بنا کر محمد نواز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، ان کے بعد فن ایلن 22 رنز بنا کر زمان خان کی گیند پر حسیب اللہ کو کیچ دے کر پولین لوٹ گئے۔ افتخار احمد نے ٹم سیفرٹ کو ایل بی ڈبلیو کیا، ون ینگ 22 رن بنا کر محمد نواز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ مارک چیپمین ایک رن بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

آخری ٹی 20 میچ کے لیے قومی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی تھیں، صائم ایوب، حارث رؤف اور وسیم جونیئر کو آرام دیا گیا جبکہ نوجوان وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللہ نے اپنے پہلے انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کا آغاز کیا۔

پاکستان اسکواڈ:
حسیب اللہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، بابر اعظم، فخر زمان، محمد نواز، افتخار احمد، صاحبزادہ فرحان، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، عباس آفریدی، اسامہ میر

نیوزی لینڈ اسکواڈ:
فن ایلن، ریچن رویندرا، ٹم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، ول ینگ، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مارک چیپ مین، مچل سینٹنر، ایڈم ملن، میٹ ہنری، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگوسن

More Stories
2019 میں مسلم لیگ ن جنرل باجوہ کو توسیع کا ووٹ بطور بلینک چیک دیا تھا، خواجہ آصف