غزہ سے اظہار یکجہتی: عثمان خواجہ ‘امن کی فاختہ’ لے کر بگ بیش لیگ پہنچ گئے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے بعد آسٹریلین کرکٹر عثمان خواجہ نے بگ بیش لیگ میں اسرائیلی حملوں کے شکار فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔

آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ نے بگ بیش لیگ میں امن کی فاختہ کے نشان کا جوتے پر استعمال کرلیا۔

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلوی اوپننگ بیٹر عثمان خواجہ کو آئی سی سی نے امن کا نشان لگانے سے روک دیا تھا جس پر کرکٹر نے احتجاجاً بازو پر سیاہ پٹی باندھ کر کر میچ میں شرکت کی تھی تاہم کرکٹ آسٹریلیا نے انہیں فلسطین کے حق میں آواز بلند کرنے کی اجازت دی۔

اسرائیل کے فلسطین پر مظالم کے خلاف عثمان خواجہ عوامی سطح پر بات کرتے رہے ہیں، جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تاہم وہ ثابت قدم رہے۔
بگ بیش لیگ میں نے برسبین ہیٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے عثمان خواجہ نے میچ میں امن کی فاختہ کا نشان جوتے اور بیٹ پر واضع کیا، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

More Stories
اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایف آئی اے کو منظور پشتین سے جیل میں تفتیش کا حکم