رونالڈو نے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی پہچاننے سے انکار کردیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر معروف یوٹیوبر اسپیڈ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں برازیل کے لیجنڈ فٹبالر رونالڈو سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی پہچاننے سے انکار کردیا۔

گوگل کی سرچ انجن میں سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سرفہرست ہیں جبکہ کرکٹ کی دنیا میں سوشل میڈیا پر انکے فالوورز کی سب سے سے زیادہ ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسپیڈ برازیل کے اسٹار فٹبالر رانالڈو سے ویرات کوہلی سے متعلق سوال کرتے دیکھائی دے رہے ہیں کہ کیا آپ ویرات کوہلی کو جانتے ہیں؟ جس پر فٹبالر نے جواب دیا کہ ’’کون، نہیں جانتا‘‘۔

اسپیڈ نے دوبارہ سوال دوہرایا اور کہا کہ کوہلی ایک کھلاڑی ہیں آپ اُنہیں نہیں جانتے؟ جس رونالڈو نے جواب دیا کہ وہ یہاں زیادہ مقبول نہیں!۔

یوٹیوبر کے تصویر دیکھانے پر رونالڈو نے کوہلی کو پہچانے اور کہا کہ وہ بابراعظم کی طرح ہے۔

More Stories
قومی اسمبلی نے 14 ہزار 480 ارب روپے کا وفاقی بجٹ منظور کر لیا