اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایف آئی اے کو منظور پشتین سے جیل میں تفتیش کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے حکام کو منظور پشتین کیخلاف کیسز میں ان سے جیل میں تفتیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں دوران سماعت منظور پشتین کے وکیل عطا اللہ کنڈی نے عدالت کو بتایا کہ منظور پشتین 7 دسمبر سے گرفتار ہیں اور ضمانت ان کا حق ہے لیکن ایف آئی اے انتظار کر رہی ہے کہ وہ رہا ہوں تو ان کو دوبارہ گرفتار کر لیا جائے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ یہ نہیں ہوتا کہ ملزم ایک مقدمے میں چھوٹ جائے تو اس کے باہر آنے کا انتظار کریں اور پھر گرفتار کریں۔ ایک کیس میں گرفتار شخص پر دوسرے کیس میں گرفتاری ڈال کر جیل میں تفتیش مکمل ہو سکتی ہے۔

جسٹس میاں گل حسن نے کہا کہ ہائیکورٹ ایک کیس میں گرفتار شخص کے دوسرے مقدمے میں گرفتاری سے متعلق فیصلہ دے چکی ہے اور اگر ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج نہیں ہوا تو وہ حتمی ہو گیا ہے۔ایف آئی اے جیل میں تفتیش کرے ورنہ مقدمہ ختم کرنے کا آرڈر دیں گے۔

More Stories
اسلام آباد ہائیکورٹ: اعلیٰ ترین دفتر کو بیان حلفی دینا ہوگا کہ آئندہ کوئی جبری گمشدگی نہیں ہوگی