سال 2024 کی پہلی ریٹائرمنٹ : ڈیوڈ وارنر نے ون ڈے کرکٹ کو بھی خیرآباد کہہ دیا

اسلام آباد : آسٹریلیا کے اوپننگ بیٹر ڈیوڈ وارنر نے ٹیسٹ کرکٹ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

ڈیوڈ وارنر نے سڈنی میں ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا میرا فیصلہ اچھا ہے، ٹی20 فارمیٹ میں ٹیم کیلئے دستیاب ہوں گا۔ اگر ٹیم کو ضرورت پڑی تو 2025 کی آئی سی سی چیمپئن ٹرافی کیلئے بھی ٹیم کو دستیاب ہوسکتا ہوں۔

ڈیوڈ وارنر نے بھارت میں آئی سی سی ورلڈکپ کی جیت کو اپنے ون ڈے کیریئر کی سب سے بڑی کامیابی قرار دیا۔

ڈیوڈ وارنر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان پہلے ہی کرچکے ہیں، وہ سڈنی میں 3 جنوری کو پاکستان کے خلاف اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔

سال 2009 میں جنوبی افریقہ کیخلاف ڈیبیو کرنے والے  وارنر ڈیوڈ وارنر نے 161 ایک روزہ میچز میں 45.30 کی اوسط سے 6 ہزار 932 رنز بنائے جس میں 22 سنچریاں بھی شامل ہیں۔

ڈیوڈ وارنر نے گزشتہ سال نومبر میں بھارت کے خلاف آئی سی سی ورلڈکپ فائنل میں آخری بار ون ڈے فارمیٹ میں آسٹریلوی ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔

More Stories
آرمی چیف سے چینی نائب وزیراعظم کی ملاقات،تعاون بڑھانے پربات