چیئرمین پی ٹی آئی کا صاف شفاف انتخابات کرانے سے متعلق سپریم کورٹ سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ

اسلام  آباد : چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے لیے ضروری ہے کہ ملک میں شفاف انتخابات ہوں، سپریم کورٹ کہ چکی ہے کہ پارٹی سے نشان لینا پارٹی تحلیل کرنے کے مترادف ہے۔پارٹی تحلیل کرنے کا اختیار صرف سپریم کورٹ کے پاس ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے صاف شفاف انتخابات کرانے سے متعلق سپریم کورٹ سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شفاف انتخابات کیلئے سپریم کورٹ از خود نوٹس لے،پی ٹی آئی کہہ چکی ہے کہ ملک ہمارا ہے، فوج ہماری ہے،ہمارا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں، ہم اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اسٹیک ہولڈر کیلئے ہم کیا پیغام دے سکتے ہیں؟ ہم صرف پوچھ رہے ہیں کہ اب کرنا کیا ہے؟،ایک سال سے دو صوبوں میں نگران حکومتیں ہیں جو کہ غیر آئینی ہے،ہماری تمام اسٹیک ہولڈرز سے اپیل ہے کہ شفاف انتخابات کرائے جائیں،ہم چاہتے ہیں معیشت بہتر ہو اور ملک آگے بڑھے، انہوں نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے لیے ضروری ہے کہ ملک میں شفاف انتخابات ہوں،سپریم کورٹ بغیر کسی درخواست کے از خود نوٹس لے، شفاف انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ لیول پلئنگ فیلڈ پی ٹی آئی کا حق ہے۔سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ اس معاملے کو دیکھے۔الیکشن سے بائیکاٹ کسی صورت نہیں کریں گے۔ہمیں بلا نہ بھی ملا تب بھی الیکشن لڑیں گے،اُس صورت میں ہارس ٹریڈنگ کو کیسا روکا جائیگا؟ ،سپریم کورٹ نے کہ دیا الیکشن ہر صورت کروائیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کہ چکی ہے کہ پارٹی سے نشان لینا پارٹی تحلیل کرنے کے مترادف ہے۔پارٹی تحلیل کرنے کا اختیار صرف سپریم کورٹ کے پاس ہے۔

More Stories
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن کا استعفیٰ منظور کرلیا