نیوزی لینڈ سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں 2024 کا آغاز

اسلام آباد : دنیا بھر میں لوگ نئے سال 2024 کا خیرمقدم کرنے کیلئے تیار ہیں۔ نیوزی لینڈ سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں 2024 کا آغاز ہوچکا ہے۔

پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے نیوزی لینڈ میں سال نو کا آغاز آتشبازی سے ہوا۔نیوزی سے قبل ٹونگا، سمووا اور کیریباتی میں 2024 کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے ہوا تھا۔

آسٹریلیا میں سال نو کا آغاز سڈنی میں آتشبازی سے پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے ہوگا مگر اس سے پہلے ہی سڈنی ہاربر پر ایک فیملی شو کا انعقاد ہوا۔

آسٹریلیا کے بعد جاپان، کوریا، انڈونیشیا میں سال نو کا آغاز ہوگا پھر جنوبی ایشیائی ممالک، روس، یورپی ممالک اور آخر میں امریکا میں نئے سال کا جشن منایا جاتا ہے۔

More Stories
ملک میں عام انتخابات 8 فروری 2024 کو ہوں گے، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا