انتخابات 2024 : کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں یکم جنوری دائر ہوں گی

اسلام آباد : عام انتخابات 2024 کیلئے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں آئندہ ماہ کی تین تاریخ تک دائر کی جاسکتی ہیں۔

الیکشن کمیشن کے شیڈیول کے مطابق ان اپیلوں کا فیصلہ آئندہ ماہ کی دس تاریخ تک کیا جائے گا۔

امیدواروں کی ابتدائی فہرست اگلے ماہ کی گیارہ تاریخ کو شائع کی جائے گی اور امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی بارہ جنوری تک واپس لے سکتے ہیں۔

انتخابی نشانات اگلے ماہ کی تیرہ تاریخ کو الاٹ کیے جائیں گے جبکہ عام انتخابات کے لیے پولنگ آٹھ فروری کو ہوگی۔

ملک بھر کے اضلاع میں ریٹرننگ افسران  کی جانب سے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کرنے کے بعد امیدواروں کی فہرستیں جاری کر دی گئیں ، ان فہرستوں میں  کاغذات نامزدگی  مسترد کیے جانیوالوں میں ملک کی کئی بڑی سیاسی شخصیات بھی شامل تھیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے بانی سمیت  سابق وزیرداخلہ شاہ محمود قریشی اور  پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور پنجاب کی سابق وزیر یاسمین راشد، اختر مینگل، فواد چودھری اور انکی اہلیہ حبا فواد،اعظم سواتی ، ذوالفقار مرزا، فہمیدہ مرزا اور انکے بیٹے کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کردیے گئے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، نواز شریف، بلاول بھٹو زرداری اور صادق سنجرانی سمیت دیگر کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے۔

 

More Stories
توڑ پھوڑ میں شامل تھا نہ حق میں ہوں، جہاں تھا وہیں کھڑا ہوں، شاہ محمود قریشی