یو ایس ایڈ حکومت پاکستان کو سال 2024 میں 44.56 کروڑ ڈالر کی گرانٹ مہیا کرے گا

اسلام آباد : سال 2023 امریکہ اور پاکستان کے درمیان مضبوط رشتے کیلئے کامیاب سال رہا۔ امریکہ نے پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کیلئے یو ایس اے آئی ڈی کے ذریعے اپنا تعاون جاری رکھا۔

یو ایس اے آئی ڈی نے حکومت پاکستان کے ساتھ پنج سالہ دو طرفہ ترقیاتی امدادی معاہدہ شامل ہے،اس پروجیکٹ کے ذریعے یو ایس ایڈ حکومت پاکستان کو 44.56 کروڑ ڈالر کی گرانٹ مہیا کرے گا،جینیوا میں”موسمیاتی تبدیلیوں کی عالمی کانفرنس میں یو ایس اے آئی ڈی کی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ازوبیل کولمین نے اضافی 100 ملین ڈالر کا اعلان کیا۔

امریکہ نے پاکستان میں سیلاب متاثرین، قدرتی آفات سے نمٹنے اور خوراک کی دستیابی کیلئے 215 ملین ڈالر فراہم کیے۔یو ایس اے آئی ڈی کی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نے پاک امریکہ تعلقات کو مزید  بہتر بنانے کیلئے اسلام آباد کا دورہ کیا۔ یو ایس اے آئی ڈی کی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نے دورہ پاکستان کے دوران صحت کے شعبے میں ڈائیلاگ میں شرکت کی،ہیلتھ پروگرام کے تحت 30 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی، خواتین کے عالمی دن کے موقع پر امریکہ نے ایچ ای سی کے ساتھ اشتراک میں سیلاب متاثرین طلبہ کو 500 سے زائد اسکالرشپس فراہم کیں،اسکالرشپس میں 50 فیصد اسکالرشپس خواتین طالب علموں کیلئے مختص تھیں،اس پروگرام کے تحت اب تک 30 سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں 6ہزار سے زائد مکمل فنڈڈ اسکالر شپس فراہم کی گئیں۔

اکتوبر 2023 میں بھی میرٹ اور ضرورت پرمبنی پروگرام کے تحت 112 اسکالرشپس تباہ کن سیلاب سے متاثرہ طلبہ کو فراہم کی گئیں، یو ایس اے آئی ڈی فنڈڈ پروگرام  ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور 30 پاکستانی یونیورسٹیوں کے مابین ہے، سندھ میں 100 تعلیمی اداروں کا قیام یو ایس ایڈ کے تعاون سے کیا گیا، جیکب آباد سندھ کے علاقے باہو کھوسو میں 100 ویں سکول کی تعمیر کی تکمیل یو ایس اے آئی ڈی کے  خوابوں کی  تعبیر کی تکمیل ہے ،اس اسکول کی تعمیر سے 2023 میں ہزاروں ضرورت مند لڑکوں اور لڑکیوں کو معیاری تعلیم کے مواقعے فراہم  کیے گئے۔

سندھ میں 2024 تک 80 ہزار طلبہ یو ایس اے آئی ڈی کے سندھ بیسک ایجوکیشن پروگرام کے تحت سکول تعمیر ہوں گے ،اس اقدام کو فروغ دینے کے طور پر یو ایس اے آئی ڈی نے ”اڑ چلی اور پڑھنا ہے مجھے” کے نام سے دو گانے بھی تیار کیے،2023  میں ہی یو ایس اے آئی ڈی نے ڈرامہ سیریز ”سرے راہ” ایک نجی ٹیلی وژن چینل کے ساتھ مل کر تیارکی، سرے راہ نے پاکستان میں شہرت کی بلندیوں کو  چھو لیا اوراس کو 12 کروڑ ناظرین نے دیکھا،اس ڈرامہ سیریز کو مختلف ایوارڈز کیلئے بھی منتخب کیا گیا۔

جولائی میں امریکہ نےیو ایس ایڈ کے ذریعے ‘ریچارج پاکستان’ کے نام سے ایک منصوبے کا آغاز کیا،منصوبے میں موسمیاتی لچک کو بڑھانے کے لیے 77.8 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری شامل تھی، امریکہ حکومت پاکستان کے ساتھ 130 ملین ڈالر کے گومل زم شراکت داری پروجیکٹ پر فخر محسوس کرتا ہے،اس ڈیم کی وجہ سے 20 ہزار گھرانوں کو بجلی فراہم ہوئی،پروجیکٹ کے نتیجے میں 1 لاکھ 91 ہزار ایکڑ اراضی سیراب ہونے سے زرعی پیداوار دوگنی ہوئی۔

More Stories
منی لانڈرنگ کیس : سلیمان شہباز سمیت تمام ملزم بری