سٹیٹ بینک کے زرِمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 85 کروڑ ڈالر کا بڑا اضافہ

کراچی : سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 85 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اس کے ذخائر سات ارب 75 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔

پاکستان کے مرکزی بینک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سٹیٹ بینک کے ذخائر میں اضافے کی وجہ بیرون ملک سے حکومت کو ملنے والی رقوم ہیں ملک کے تجارتی بینکوں کے پاس پانچ ارب ڈالر کے زرمبادلہ ذخائر موجود ہیں اور ملک کے پاس مجموعی طور پر بارہ ارب 85 کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کے زرمبادلہ ذخائر موجود ہیں۔

دو روز قبل سٹاک مارکیٹ میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جب انڈیکس میں 2500 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی۔

سٹاک مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں تیزی کی وجہ تمام شعبوں میں ہونے والی خریداری تھی جس کی وجہ حصص کی کم قیمتیں تھیں جو دو روز قبل مندی کی وجہ سے بہت نیچے آ گئی تھیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں دسمبر کے ادھار کے سودوں کی سیٹلمنٹ بھی ہو چکی ہے اور مارکیٹ نئے مہینے میں داخل ہونے والی ہے اس لیے حصص کی کم قیمتوں کی وجہ سے سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کی دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔

 

More Stories
اسلام آباد کے تین حلقوں سے 209 امیدواروں کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل