اسلام آباد کے تین حلقوں سے 209 امیدواروں کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل

اسلام آباد سے تین قومی اسمبلی کے حلقوں کیلئے 209 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔قومی اسمبلی کے حلقہ 46 سے 73 امیدوار میدان میں ہیں

این اے 46 سے 70 امیدوار کاغذات کی جانچ پڑتا ل کیلئے ریٹرنگ آفیسر کے سامنے پیش ہوئے۔این اے 46 سے طارق محمود، بشیر احمد اور شہرزاد سیکروٹنی کے عمل میں حاضر نہیں ہوئے۔

این اے 47 سے تمام 75 امیدوار سیکروٹنی کے عمل میں شریک ہوئے، این اے 48 سے 61 امیدوار میدان میں ہیں۔

اسلام آباد سے تینوں آر آوز نے جانچ پڑتال کا عمل مکمل کر لیا ہے۔آر آوز جانچ پڑتال کےعمل میں کامیاب اور ناکام ہونے والے امیدواروں کا اعلان کریں گے۔

More Stories
وزیراعظم شہباز شریف کا اگست 2023 میں ملک کا انتظام نگران حکومت کے حوالے کرنے کا اعلان