پشاورہائیکورٹ خیبرپختونخوا کی عدالت ہےکیسےملک بھر کےمعاملےکافیصلہ دےسکتی ہے، شہباز شریف

لاہور : سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پشاورہائیکورٹ خیبرپختونخواکی عدالت ہےکیسےملک بھر کےمعاملےکافیصلہ دےسکتی ہے۔خیبرپختونخوامیں ایسےامیدوارالیکشن لڑرہےہیں جن کی جج کیساتھ رشتے داری ہے۔انصاف کاتقاضہ یہ تھاکہ جج صاحب بینچ سےالگ ہوتے،ایسےجج کی تعیناتی ہوتی جس کی کسی امیدوارکیساتھ تعلق داری نہ ہوتی،یہ ایک حساس معاملہ ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن  لیگ کےعہدیداران،کارکنوں سے ملکرخوشی  ہورہی ہے۔ن لیگ میں شامل  ہونےوالوں کوخوش آمدیدکہتاہوں،ترقی  وخوشحالی  کےسفرمیں سب  کوساتھ لےکرچلیں  گے،الیکشن میں جیت  ہاراللہ تعالیٰ  کےہاتھ  میں ہے،محنت ہم نےکرنی  ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ سندھ سےبڑی تعدادمیں لوگ  ن لیگ  میں شامل  ہوئے،سندھ میں  ن لیگ دوبارہ طاقت ورجماعت بننےجارہی ہے،نوازشریف پراعتمادکرنےوالوں کےشانہ بشانہ چلیں گے،نوازشریف پراعتمادکرنےوالوں کوٹھیس  نہیں  پہنچائیں گے۔

پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پشاورہائیکورٹ کے انتخابی نشان سےمتعلق فیصلےپرچندمعروضات پیش کرتاہوں،الیکشن کمیشن نےپی ٹی آئی انٹر اپارٹی الیکشن سےمتعلق فیکٹ کی بنیادپرفیصلہ دیاتھا،پشاورہائیکورٹ کافیصلہ الیکشن کمیشن کےاختیارپرحملےکےمترادف ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ پشاورہائیکورٹ خیبرپختونخواکی عدالت ہےکیسےملک بھر کے معاملےکافیصلہ دےسکتی ہے۔خیبرپختونخوامیں ایسےامیدوارالیکشن لڑرہےہیں جن کی جج کیساتھ رشتے داری ہے۔انصاف کاتقاضہ یہ تھاکہ جج صاحب بینچ سےالگ ہوتے،ایسےجج کی تعیناتی ہوتی جس کی کسی امیدوارکیساتھ تعلق داری نہ ہوتی،یہ ایک حساس معاملہ ہے، سمجھتا ہوں صوبےکی ہائیکورٹ پاکستان کی بنیادپرکیسےفیصلہ دےسکتی ہے،ایک سوالیہ نشان ہے، ذی شعورعوام اس کاجواب چاہیں گے،الیکشن کیلئےہم پوری طرح تیارہیں جس کا جواب عوام دیں گے۔

سال 2018 کے انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں آرٹی ایس نےن لیگ ودیگرجماعتوں کومینڈیٹ چھیناتھا،پنجاب میں ہماری اکثریت تھی آرٹی ایس نےراتوں رات عوامی فیصلےکوچوری کیا۔2018 میں بدترین دھاندلی کے ذریعےپی ٹی آئی کواقتداردلوایاگیا۔2018میں ن لیگ کی اکثریت تھی لیکن آرٹی ایس کے ذریعے نتیجہ تبدیل کیاگیا۔جعلی ووٹ ڈال کردھاندلی کےذریعےہماری جیتی سیٹیں ہروائی گئیں۔ آج پوری قوم عدلیہ سےانصاف پرمبنی فیصلوں کی  توقع کرتی ہے،ایسےفیصلےجہاں سے طرف داری کی بوآتی ہےنہیں ہونےچاہئیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایساتاثرآتاہےکہ انصاف کےترازوکوایک لاڈلےکی طرف جھکایا جارہاہے،ایک لاڈلےکوبٹھاکر4سال حکومت کراکرمعیشت کی تباہی کی گئی،دوست ممالک کیساتھ تعلقات کوخراب کیاگیا۔ایسےاداروں کیخلاف9مئی کوبدترین غداری کی گئی، ایسےلاڈلےکوسہولتیں اورفیصلےدیئےجارہےہیں۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب کیلئےلمحہ فکریہ ہے،ہمیں دلجوائی کیساتھ انصاف کیلئے بات کرنی چاہیے،قومی مسئلےپرصوبےکی عدالت فیصلہ کرےتوقانونی ماہرین کومعاملہ اٹھانا چاہیے۔8 فروری کاالیکشن شفاف ہوناچاہیےتاکہ عوامی مینڈیٹ سےپارلیمان قائم ہو، چیلنجزکامقابلہ کرنےکیلئےمنتخب حکومت کوآگےبڑھناہوگا،ملک میں جمہوری نظام ہی ہےجس میں عوامی مسائل کاحل موجودہے۔

 

More Stories
اسلام آباد کے تین حلقوں سے 209 امیدواروں کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل