اسلام آباد : آئی ایم ایف نے قرض منظوری کے ساتھ ہی دوسرے اقتصادی جائزے کیلئے شرائط رکھ دیں۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق پراپرٹی سیکٹر اور زرعی شعبے سے ٹیکس کی بہتر وصولی کا پلان مانگا گیا ہے۔پراپرٹی سیکٹر اور زرعی شعبے میں ہم آہنگی کے ذریعے محصولات بڑھانے کی صلاحیت ہے۔پراپرٹی سیکٹر اور زرعی شعبے پر ٹیکس عائد کر کے محصولات میں اضافہ کیا جائے۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق ایف بی آر کا پلان آئی ایم ایف نے منظور کر لیا تو منی بجٹ آ سکتا ہے۔ پراپرٹی سیکٹر اور زرعی شعبے پر ٹیکس عائد کرنے کا اختیار نئی حکومت کو ہوگا۔پراپرٹی سیکٹر اور زرعی شعبے پر ٹیکس عائد کر کے بسپ بجٹ بڑھایا جا سکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پراپرٹی سیکٹر اور زرعی شعبے پر ٹیکس عائد کرنے کیلئے عالمی بنک کی تجاویز لی جائیں گی۔زرعی آمدن پر ٹیکس کی بہتری کے لیے صوبوں کو متحرک کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔