لاہور ہائیکورٹ کا عمر سرفراز چیمہ کو جیل میں بہتر سہولیات فراہم کرنے کا حکم

لاہورہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ کو جیل میں بہتر سہولیات فراہم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کا عمر سرفراز چیمہ کو جیل میں سہولیات نہ دینے کا نوٹیفکیشن خلاف قانون قرار دے دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے قانون کی غلط تشریح کی، عمرسرفراز چیمہ کوجیل سہولیات نہ دینا امتیازی سلوک ہے، اسی نوعیت کے دوسرے ملزمان کو جیل میں سہولیات دی گئی ہیں۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمر سرفراز چیمہ کو اپنے حقوق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا، سابق گورنر جیل رولز 1978 کے تحت جیل میں بہتر سہولیات کے مستحق ہیں، انہیں جیل میں بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔

سابق گورنر پنجاب کی اہلیہ روبینہ سلطان نے عمر سرفراز چیمہ کو جیل میں بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

More Stories
افسوس کی بات ہے کہ سابق وزیر اعظم انتخابات کا حصہ نہیں ہیں، بلاول بھٹو