ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 28.55 فیصد تک پہنچ گئی

نئے مالی سال کے پہلے ہفتے میں مہنگائی مزید بڑھ گئی، مہنگائی کی شرح میں 0.70 فیصد کا اضافہ ہوگیا۔ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 28.55فیصد ہوگئی۔

ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں24 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں،حالیہ ہفتے ٹماٹر کی قیمت میں42.25 فیصد اضافہ ہوا،ایک ہفتے میں پیاز8.70 اور آلو4.79 فیصد مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں آٹا 4.05 فیصد اور گڑ کی قیمت 4.01 فیصد بڑھی،حالیہ ہفتے چینی 3.48 فیصد مہنگی ہوئی، حالیہ ہفتے 10اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی،ایک ہفتے میں کیلے7.51 فیصد اور چکن 2.80 فیصد سستا ہوا جبکہ حالیہ ہفتے انڈے 0.17 فیصد سستے ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اڑھائی کلو گھی کا ڈبہ، کوکنگ آئل 5 َلٹر ٹن بھی سستا ہوا،حالیہ ہفتےدال مسور، دال مونگ،دال چنا بھی سستی ہوئیں جبکہ حالیہ ہفتے17 اشیائے ضروریہ کی قیمتیوں میں استحکام رہا۔

More Stories
فیصل آباد،گوجرانوالہ:فائرنگ سے باپ بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق