فیصل آباد،گوجرانوالہ:فائرنگ سے باپ بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

فیصل آباد میں دشمنی کی بنا پرمسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کےنتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے

فیصل آباد میں دشمنی کی بناپر مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کےنتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ گوجرانوالہ میں تین افراد کو قتل کردیا گیا۔افسوسناک واقعہ کھرڑیانوالہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں ایک ہی خاندان کے 7 افراد اپنے رشتے داروں سے عید مل کر گاڑی میں واپس آرہے تھے کہ ان کے مخالف فریق کے مسلح افراد نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 4 افراد ،36 سالہ محد عامر، 6 سالہ دعا فاطمہ 7 سالہ مغیراور 12سالہ علی حسن جاں بحق اور تین افراد زخمی ہو گئے جب کہ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشیں قبضے میں لے کر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔

آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر عابد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔دوسری جانب گوجرانوالہ میں فائرنگ سے تین افراد کو قتل کردیاگیا جن میں باپ بیٹا اور چچا شامل ہیں۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد اپنے ڈیرے پر موجود تھے جہاں نعمان نامی ملزم نے فائرنگ کی اورفرار ہوگیا۔

More Stories
اسلام آباد ہائیکورٹ : جنرل باجوہ، جنرل فیض حمید،جاوید چودھری اور شاہد میتلا کو نوٹس جاری