عمران خان کیخلاف پنجاب میں تمام مقدمات میں کارروائی روکنے کیلئے لاہور ہاٸیکورٹ میں درخواست دائر

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف پنجاب میں تمام مقدمات میں کارروائی روکنے کیلئے لاہور ہاٸیکورٹ میں درخواست دائر ہے۔عمران خان نے سردار لطیف کھوسہ کے زریعے درخواست دائر کی۔

عمران خان توسط سے دائردرخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ  پولیس نے ایک ہی الزام میں درجنوں ایف آئی آرز درج کر رکھی ہیں ۔پولیس کی جانب سے جھوٹی اور بے بنیاد ایف آئی آرز میں نامزد کیا گیا ہے۔ان مقدمات کا مقصد تحریک انصاف کو سیاسی طور ہر نقصان پہنچانا ہے۔

عدالت سے استدعا کی گٸی ہے کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک پنجاب میں درج مقدمات میں کارروائی روکی جائے اور ایک مقدمہ میں کاررواٸی  کی سماعت ہو جس کے لیے ایک کورٹ ہی مختص کی جائے۔

درخواست میں تمام مقدمات میں کارروائی روک کر ایک مقدمے کے لیے ایک کورٹ نامزد کر کے کاروائی کی استدعا کی گٸی ہے۔

درخواست میں پنجاب حکومت اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔

More Stories
پاک، ایران کشیدگی: کب کیا ہوا؟