فرانس میں پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر جشن آزادی پتنگ فیسٹیول

پیرس: فرانس میں پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر جشن آزادی پتنگ فیسٹیول کا انعقاد کیاگیا، 2 روز تک جاری رہنے والے ایونٹ کا انعقاد سمندر کنارے کیاگیا۔

 

پتنگ فیسٹیول میں برطانیہ اور اسپین کے علاوہ فرانس کی کائیٹ ٹیموں نے بھی بھرپور شرکت کی،ایونٹ کی میزبانی پیرس کائیٹ کلب اور بارسلونا کائیٹ کلب نے کی، سفیر پاکستان فرانس عاصم افتخار نے سفارتخانہ پاکستان کے عملے سمیت پتنگ فیسٹیول میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، سفیر پاکستان عاصم افتخار کی آمد پر پیرس کائیٹ کلب نے انکا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، سفیر پاکستان نے پتنگ بازی کرکے پرانی یادوں کو تازہ کیا۔

 

سفیر پاکستان عاصم افتخار نے پتنگ بازی کے جوہر دکھا کر سب کو حیران کردیا، سفیر پاکستان عاصم افتخار نے پتنگ بازوں کے ہمراہ جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا،، پیرس کائیٹ کلب کی جانب سے سفیر پاکستان عاصم افتخار سے مطالبہ کیاگیا کہ وہ پنجاب میں سیف کائیٹ فلائنگ کی بحالی میں اپنا کردار ادا کریں سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ اگر اسی طرح محفوظ مقام پر پتنگ بازی کی جائے تو کوئی حرج نہیں، 2 روز تک جاری رہنے والے پتنگ فیسٹیول میں پتنگ بازوں کی جانب سے خوب داو پیچ لگائے گئے، پتنگ کٹنے کی صورت میں بو کاٹا کے نعرے بھی لگائے گئے، لہلہاتی رنگ برنگی پتنگوں کے جھرمٹ نے نیلے آسمان کو مزید حسین بنائے رکھا، مہمان ٹیموں کی جانب سے شاندار ایونٹ آرگنائز کرنے پر پیرس کائیٹ کلب کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

More Stories
سابق وزیر خزانہ سرتاج عزیز طویل کا نماز جنازہ اسلام آباد میں ادا کر دی گئی